ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: شرپسندوں نے کیا ایک نوجوان کاقتل۔ پولیس کو مقامی افراد کے ملوث ہونے کا شبہ

منگلورو: شرپسندوں نے کیا ایک نوجوان کاقتل۔ پولیس کو مقامی افراد کے ملوث ہونے کا شبہ

Fri, 04 Jan 2019 20:41:06    S.O. News Service

منگلورو4؍جنوری (ایس او نیوز) شہر کے پنجی موگارو میں مالاڈی کے علاقے میں رات کے وقت اپنی ڈیوٹی کرکے لوٹنے  والے بائک سوار نوجوان  پر نامعلوم افراد نے تلواروں سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا ہے۔

مقتول کی شناخت راکیش (۲۴سال) کے طور پر کی گئی ہے جو پاڈوکوڈی کا رہنے والا تھا۔پولیس کمشنر ٹی سریش اور ڈپٹی کمشنر اوما پرشانت نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔کاوورپولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلینے کے ساتھ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔قاتلوں اور قتل کی وجہ سے متعلق ابھی تک کوئی واضح بات سامنے نہیں آئی ہے ، لیکن پولیس کو شبہ ہے کہ اس واردات میں کچھ مقامی افراد کا ہی ہاتھ ہوسکتا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: